غزہ نسل کشی کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے، اقوام متحدہ

بدھ 24 ستمبر 2025 08:40

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ نسل کشی کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کیے گئے عبوری فیصلے پر فوری عمل درآمد پر زور دیا ہے۔