نوابزادہ میر زیرین خان مگسی،سیکرٹری میر سہیل الرحمان بلوچ ،ڈی جی داؤد خان ترین کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں سے "پشتون کلچر ڈی" منعقد

بدھ 24 ستمبر 2025 20:45

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء) صوبائی مشیر نوابزادہ میر زیرین خان مگسی،سیکرٹری میر سہیل الرحمان بلوچ ،ڈی جی داؤد خان ترین کی ذاتی دلچسپی اورکوششوں سے "پشتون کلچر ڈی" منعقد ہوا۔لورالائی کے حاجی عبدالخالق خاطر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ثقافتی رنگوں اور ادبی خوشبوؤں سے سجا ہوا "پشتون کلچر ڈی" نہایت شاندار اور تاریخی انداز میں منایا گیا۔

اس موقع پر ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پشتون قبائل بالخصوص ناصر، کاکڑ، سلیمانخیل اور دیگر اقوام نے اپنی بھرپور ثقافتی نمائندگی کی۔ روایتی رقص اتڑ، دلکش ادبی نشستیں اور متنوع ثقافتی مظاہر اس دن کا نمایاں پہلو رہے۔اس یادگار موقع پر "علاقائی پشتو ادبی ملگری" کے دفتر میں ایک شاندار مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی شعرا نے اپنی تخلیقات پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران پینٹنگز کی ایک خوبصورت نمائش بھی رکھی گئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ثقافتی دن کی سب سے بڑی جھلک ایک عظیم الشان ریلی تھی جو سرکاری باغ سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی عبدالرحیم خان کلب پہنچی۔ یہاں شرکا نے پشتون ثقافتی رقص پیش کیا اور پھر یہ ریلی "پشتو ادبی ملگری" کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔اس شاندار تقریب کے مہمانِ خاص ڈپٹی کمشنر لورالائی مہران بلوچ صاحب اور ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان اوتمانخیل کے فرزند افضل خان اوتمانخیل تھے۔

اس موقع پر پشتو ادبی ملگری کے صدر عبدالسلام حاجی عبدالخالق ، حاجی امیر محمد خان غلزئی، پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے مصطفیٰ کمال اور دیگر اہم سیاسی، قبائلی و علاقائی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے پشتون ثقافت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ"جو اقوام اپنی ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں، وہ بہت جلد تاریخ کے اوراق سے مٹ جاتی ہیں۔

"علاقے کے عوام نے کلچر ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو دل کھول کر سراہا اور کہا کہ اس مرتبہ ڈسٹرکٹ لورالائی سمیت پشتون بیلٹ کے کئی مقامات پر ثقافتی پروگراموں کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔ عوام نے خصوصی طور پر صوبائی مشیر برائے ثقافت زرین خان مگسی، صوبائی سیکریٹری برائے کلچر و ثقافت میر سہیل الرحمن بلوچ اور ڈی جی کلچر و ثقافت داؤد ترین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پشتون قوم کے دل جیتنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشتون کلچر ڈے کو آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا تاکہ آنے والی نسلیں اپنی روایات اور ثقافت سے وابستہ رہیں۔انہوں نے کہا زندہ قوم ہمیشہ اپنے کلتور کو کرتے ہیں یہ زندہ قوموں کی نشانی ہے ۔

متعلقہ عنوان :