یوکرینی تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں،برازیل

جمعرات 25 ستمبر 2025 12:51

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نےکہا کہ یوکرین میں امن کا حصول صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات انہوں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہی۔ برازیلین صدر کے پریس سروس نے بتایا کہ صدر لولا ڈا سلوا نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے استنبول میں مئی میں شروع ہونے والے فریقین کے براہِ راست مذاکرات کی حمایت کی اور الاسکا و واشنگٹن میں ہونے والی حالیہ بات چیت کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :