قازقستان سے گندم کے آٹے کی پہلی کھیپ نیویارک پہنچ گئی

مستقبل میں امریکا کو ہر ماہ آٹے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا،قازقستان حکام

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:06

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)قازقستان سے امریکا کیلئے گندم کے آٹے کی پہلی آزمائشی کھیپ نیویارک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قازقستان ٹیمیر ژولی (کے ٹی زیڈ)کی ذیلی کمپنی کے ٹی زیڈ ایکسپریس نے امریکا کیلئے پہلی بار قازقستانی آٹے کی آزمائشی برآمدی کھیپ پہنچائی ہے۔

(جاری ہے)

کے ٹی زیڈ کی پریس سروس کے مطابق مقامی کمپنی سلامت کمپنی ایل ایل پی کے تیار کردہ یوریشئن لیگیسی برانڈ کے 50ٹن آٹے کو کوستانائے سے نیویارک پہنچایا گیا۔

قازقستان حکام نے اعلان کیا کہ مستقبل میں امریکا کو ہر ماہ آٹے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ قازقستان نے امریکی فوڈ مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ آٹے کی برآمد کا منصوبہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :