محکمہ زراعت کاپیدا واری نقصان سے بچنے کیلئے پالک کے کاشتکاروں کو بروقت آبپاشی کامشورہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 16:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کیلئے بروقت آبپاشی کا مشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں تاکہ انہیں پیداواری نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار پٹڑیوں پر کاشت کی ہوئی فصل کیلئے پانی کا وقفہ 6سے8دن اور ڈرل کے ذریعے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10سے 12دن رکھیں نیز جب پودے3،3پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعداد میں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثر اور پیداوار کم ہونے کاخدشہ رہتاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کاشتکاروں کو پودوں کی چھدرائی میں بھی تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچ جانے والے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :