ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم ضلع دکی میں فیز تھری عارضی ٹیچنگ آسامیوں کے لئے انٹرویوز

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:12

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت محکمہ تعلیم ضلع دکی میں فیز تھری عارضی ٹیچنگ آسامیوں کے لئے انٹرویوز منعقد ہوئے۔امیدواروں کے تعلیمی کوائف اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

انٹرویوز کے اس عمل میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر نصیرالدین توخء، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل شاہین اختر،ایجوکیشن آفیسر عنایت اللہ لونی،اسسٹنٹ اکاو نٹ آفیسر غلام حسین اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر دکی نے کہا کہ بھرتی کا یہ عمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔کامیاب امیدواروں کے نام جلد مشتہر کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :