نسٹ اور برطانیہ کی مانچیسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا معذور افراد کو زراعت کے شعبہ میں شامل کرنے کے حوالے جدید زرعی منصوبہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی ڈاکٹر رافعہ ممتاز اور ان کی ٹیم نے برطانیہ کی مانچیسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک جدید زرعی منصوبے پر کام کیا ہے جس کا مقصد معذور افراد کو زراعت میں شامل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت ’’فارم بوٹ‘‘ نامی ایک خودکار روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

یہ روبوٹ خود بخود بیج بونے، پانی دینے اور جڑی بوٹیاں ختم کرنے کے کام انجام دیتا ہے۔ فارم بوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 95 فیصد درستگی سے جڑی بوٹیوں کی پہچان کر کے ان کا خاتمہ کرتا ہے جس سے کسانوں کو بہتر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ یہ منصوبہ دنیا بھر میں موجود معذور افراد کو زراعت کے شعبے میں بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔