ڈپٹی کمشنر گوادرحمود الرحمٰن سے مکران سندھ بس روٹ ٹرانسپورٹ یونین کے صدر اقبال شازئی اور ٹر انسپورٹ مالکان نے ملاقات کی

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنرگوادر حمود الرحمٰن سے مکران سندھ بس روٹ ٹرانسپورٹ یونین کے صدر اقبال شازئی اور ٹر انسپورٹ مالکان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین نے باضابطہ طور پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور ڈپٹی کمشنر کے بھرپور تعاون اور جائز مطالبات منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔مزید برآں، یونین کی جانب سے کچھ شرائط کے تحت رات کے اوقات میں مقامی مسافروں کے سفر کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور جلد ہی رات کے سفر کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :