کارڈف یونیورسٹی برطانیہ کا 2026 کے لئے مکمل فنڈڈ سکالرشپ کا اعلان

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) برطانیہ کی ممتاز جامعہ کارڈف یونیورسٹی نے سال 2026 کے لئے بین الاقوامی طلباء کے لئے مکمل فنڈڈ پوسٹ گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ سکالرشپ دنیا بھر کے تمام ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے کھلا ہے جو کارڈف یونیورسٹی میں ماسٹرز یا دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔

اس سکالرشپ پروگرام کے تحت منتخب طلباء کو مکمل تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ سالانہ £20,780 (برطانوی پاؤنڈ) بطور وظیفہ دیا جائے گا جو روزمرہ کے اخراجات، رہائش اور دیگر ضروریات کے لئے کافی ہوگا۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ scholarshipregion.com/cardiff-univerپر جا کر درخواست دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :