مانسہرہ،ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کا دورہ

جمعہ 26 ستمبر 2025 17:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور جاری تعلیمی پروگراموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن آسیہ شاہ نے وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں زیر تعلیم طلبہ کوبی ایس آرٹ اینڈ ڈیزائن اور بی ایس فائن آرٹس کے تحت ٹیکسٹائل ڈیزائن،انٹیرئر ڈیزائن،کمیونیکیشن ڈیزائن اور فوٹوگرافی کی معیار ی تعلیم و تجربہ سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور اب تک اس شعبے سے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ پیشہ ورانہ شعبوں میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے کامیاب شہری کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی کارکردگی کو سراہا اور طلبا کی تخلیقی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں ڈیپارٹمنٹ کے کردار کی تعریف کی۔وائس چانسلر نے آرٹ اینڈ ڈیزائن کو جدید خطوط پر استوار کرنے،سہولیات کی فراہمی اور مزید پروگراموں کے اجراکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی کا اہم تعلیمی شعبہ ہے اور اس میں مزید بہتری سمیت جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وائس چانسلر کو فیکلٹی اور طلبہ کی طرف سے فن پاروں پر مبنی آرٹ کا نمونہ بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومنٹیز پروفیسر ڈاکٹر شاکر اللہ خان،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شاہ اور اسسٹنٹ پروفیسر حاجرہ انورسمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :