Live Updates

دوسرا رسجا انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ، دنیا نیوز نے پبلک نیوز کو 9 وکٹوں ، ڈان نیوز نے اے آر وائی نیوز کو 41 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 26 ستمبر 2025 20:25

دوسرا رسجا انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ، دنیا نیوز نے پبلک نیوز کو 9 وکٹوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)دوسرے رسجا انٹر میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے گروپ اے اور گروپ بی کے میچز میں دنیا نیوز اور ڈان نیوز فاتح قرار پائے۔گروپ اے کے میچ میں پبلک نیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن ٹیم 10.5 اوورز میں صرف 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایم مرتضیٰ نے 14 رنز، ارشاد احمد اور عثمان مغل نے 12،12 رنز اسکور کیے۔

دنیا نیوز کے معظّم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو صرف 8 رنز کے عوض پویلین بھیجا جبکہ نصیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں دنیا نیوز نے 9 اوورز میں ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمران علی نے 41 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔گروپ بی کے میچ میں ڈان نیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 153 رنز بنائے۔

ذیشان علی بٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 39 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جبکہ محمد ثاقب نے 23 رنز بنائے۔ اے آر وائی نیوز کے وسیم خان اور عادل راجہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اے آر وائی نیوز کی ٹیم 15 اوورز میں 112 رنز بنا سکی۔ طارق نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی مگر ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ ڈان نیوز نے میچ 41 رنز سے جیت لیا جبکہ ذیشان علی بٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :