ڈرامہ سیریل جن کی شادی اُن کی شادی‘‘ میں اسکرپٹ کا کریڈٹ نہیں دیا گیا، شمعون عباسی کا دعویٰ

اتوار 28 ستمبر 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) معروف اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ ’’جن کی شادی اُن کی شادی‘‘ کی کہانی اور اسکرین پلے انہوں نے لکھا، مگر انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

فیس بک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کا عنوان بھی ان ہی کا تجویز کردہ ہے۔ شمعون کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں، تاہم وہ تنازع نہیں چاہتے، صرف شعور اجاگر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :