قائدِ حزبِ اختلاف صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان کا شانگلہ کا دورہ

اتوار 28 ستمبر 2025 16:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) قائدِ حزبِ اختلاف خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان نے گزشتہ روز شانگلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقامی مسائل کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈاکٹر عباداللہ خان نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی حال احوال دریافت کیا اور ان کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی انتظامیہ نے اب تک ہونے والے بحالی کے کاموں کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عباداللہ خان نے یقین دہانی کرائی کہ باقی ماندہ ترقیاتی اور بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرایا جائے گا تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔مقامی رہنماؤں اور عوامی شخصیات نے ڈاکٹر عباداللہ خان کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :