کے ڈی اے میں مشکوک بھرتیاں، تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل

اتوار 28 ستمبر 2025 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں مشکوک بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے ڈی اے میں بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کی سربراہی اسپیشل سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی تحقیقاتی کمیٹی میں ممبران ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قائم کردہ کمیٹی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ہدایت پر بھرتیوں سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق پی اے سی نے کے ڈی اے کے متعدد افسران و عملے کی بھرتی کو مشکوک قرار دیا تھا، کمیٹی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دور میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :