جامعہ زرعیہ میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(نمز) سے ملحقہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجزمیں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

پیر 29 ستمبر 2025 12:49

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(نمز) سے ملحقہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے خواہشمند فیصل آباد ڈویژن سے 2899 طلبہ کے لیے ا یم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔کوارڈینیٹر نمز ڈاکٹر شاہد وسیم نے زرعی یونیورسٹی کے انتظامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جامعہ مستقبل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے گی۔

متعلقہ عنوان :