یونیورسٹی آف ہری پور نے تعلیمی اور تحقیقی تعاون کی راہیں تلاش کرنے کیلئے سکول آف لائف سائنسز چین کا دورہ

پیر 29 ستمبر 2025 15:06

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے وفد کے ہمراہ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کی راہیں تلاش کرنے کیلئے سکول آف لائف سائنسز چین کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوا کیونکہ دونوں ادارے کئی اہم اقدامات پر مفاہمت پر پہنچ گئے، سکول آف لائف سائنسز نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یونیورسٹی آف ہری پور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معاہدہ کے تحت یونیورسٹی میں جدید ترین ریسرچ لیبارٹریز قائم کی جائے گی، یہ لیبارٹری لائف سائنسز میں جدید علوم کیلئے وقف ہو گی جبکہ اسی طرح طالب علموں کے تبادلہ کے پروگرام سمیت باہمی سیکھنے اور عالمی نمائش کو قابل بنانا ہمارا اصل مقصد ہے، یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباءکو ترجیح دیتے ہوئے سکالرشپ کے مواقع میں بھی توسیع شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شراکت داری نہ صرف یونیورسٹی کے علمی اور تحقیقی پروفائل کو مضبوط کرے گی بلکہ اس کے طلباءاور فیکلٹی کیلئے بین الاقوامی تعاون کے نئے دروازے بھی کھولے گی، یہ اہم کامیابی جامعہ ہری پور کے مضبوط عالمی روابط قائم کرنے اور اپنے طلباءکو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے جدید مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :