سعودی عرب مصنوعی ذہانت اور ترجمے کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کی میزبانی کرے گا

پیر 29 ستمبر 2025 17:21

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں مصنوعی ذہانت اور ترجمے کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سمپوزیم کی میزبانی کرے گی جس میں سعودی عرب، مراکش اور جنوبی کوریا کے ماہرین شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 30 ستمبر کو منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا موضوع ترجمہ اور مصنوعی ذہانت۔

مواقع اور چیلنجز ہوگا۔یہ سمپوزیم فارن سڈیز کی ہینکک یونیورسٹی میں گیارہویں کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایوارڈ فار ٹرانسلیشن کا حصہ ہوگا۔پروگرام کا آغازکنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے جنرل سپروائزر فیصل بن عبدالرحمن بن معمر کے کلمات سے ہوگا ۔ پارک جانگ وون جو ہینکک یونیورسٹی کے صدر ہیں وہ بھی اس موقع پر بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :