برسیم کی کاشت کے لیے اکتوبر و نومبر موزوں ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پسرور

پیر 29 ستمبر 2025 16:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پسرور کامران باجوہ نےکہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر کے مہینے برسیم کی کاشت کے لئے بہترین ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ برسیم کی بہتر پیداوار کے لیے فی ایکڑ 12 سے 15 کلو گرام صحت مند بیج استعمال کیا جائے اور بیج کو کاشت سے قبل 10 سے 12 گھنٹے تک پانی میں بھگو کر بویا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمین کی اچھی طرح جوتائی اور ہمواری کے بعد بیج کو باریک مٹی یا ریت کے ساتھ ملا کر چھٹہ کیا جائے اور بوائی کے فوراً بعد پانی لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس فصل سے نہ صرف جانوروں کے لیے اعلیٰ معیار کا چارہ دستیاب ہوتا ہے بلکہ زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :