چین امریکہ کے برآمدی کنٹرول کینئے قواعد کی سخت مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت تجارت

منگل 30 ستمبر 2025 16:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)امریکہ کی وزارت تجارت نے برآمدات پر کنٹرول کے حوالے سے نئے قواعد جاری کیے۔ ان کے تحت امریکی انٹیٹی لسٹ میں شامل کمپنیوں کے 50 فیصد سے زیادہ شیئرز رکھنے والی سبسیڈریز پر یکساں برآمدی کنٹرول پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قواعد امریکہ کی طرف سے قومی سلامتی کے تصور اور برآمدات پر کنٹرول کے غلط استعمال کی ایک اور واضح مثال ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام انتہائی غلط نوعیت کا ہے، متاثرہ کمپنیوں کے جائز قانونی حقوق کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، بین الاقوامی تجارتی نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے، اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کی حفاظت اور استحکام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط پالیسی کو درست کرے اور چینی کمپنیوں پر بلاجو از دبا ڈالنا بند کرے۔ چین اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے گا تاکہ چینی کمپنیوں کے قانونی حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :