تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے،سی او میونسپل کارپوریشن سرگودہا

منگل 30 ستمبر 2025 15:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ماجد بن احمد نے تجاوزات آپریشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نواحی چک نمبری 39 شمالی، کوٹ فرید روڈ، اقبال کالونی روڈ، بلاک نمبری 12، ڈیری روڈ، خوشاب روڈ سمیت اندرونِ شہر کے بازاروں اور دیگر اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلاک نمبری 12 سمیت مختلف مقامات پردوبارہ قائم ہونےوالی تجاوزات اورغیرقانونی ڈھانچوں کاسخت نوٹس لیتے ہوئے پیرا فورس اور متعلقہ انکروچمنٹ انسپکٹرز کو فوری کارروائی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے ،تجاوزات آپریشن کے بعد کی صورت حال پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی مقام پر دوبارہ پختہ یا عارضی تجاوزات قائم نہ ہو سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اورانکروچمنٹ آفیسرمحمد شاہد بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے۔