چین کے مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں اضافہ

منگل 30 ستمبر 2025 16:23

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)چین کے مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں رواں ماہ ستمبر کے دوران اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

چین کے قومی ادارہ شماریات اور چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.8 فیصد رہا جو اگست کے مقابلے میں 0.4 فیصدپوائنٹس زیادہ ہے، یہ مسلسل دو ماہ سے بڑھ رہا ہے جو کہ اقتصادی سطح میں بہتری کی نشاندہی ہے، اس دوران صنعتوں کی پروڈکشن کی توسیع میں تیزی آئی اور پروڈکشن انڈیکس تقریبا چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :