متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2025 10:40

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2025 کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گیا ہے۔ پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.77 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو ستمبر میں 2.70 درہم فی لٹر تھی۔

(جاری ہے)

سپیشل 95 کی قیمت 2.66 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ ماہ 2.58 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔ ای پلس 91 کے نرخ اضافے کے بعد 2.58 درہم فی لیٹر ہو گئے جس کی قیمت ستمبر میں 2.51 درہم فی لیٹر تھی۔ ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 2.71 درہم فی لیٹر ہوگئی جو گزشتہ ماہ 2.66 درہم فی لیٹر میں دستیاب تھا۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔