بوئنگ نے 737 میکس کی جگہ نیا طیارہ تیارکرنے کے منصوبے پرکام شروع کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)امریکی ایوی ایشن کمپنی بوئنگ نے اپنے موجودہ ماڈل 737 میکس کی جگہ لینے کے لیے ایک نیا تنگ باڈی اور سنگل آئل طیارہ تیار کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ بات رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نیا ماڈل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی تیاری کے لیی( فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن)کی منظوری درکار ہوگی۔بوئنگ کے سی ای او کیلی اورٹبرگ نے کمپنی کے کمرشل ایئرکرافٹ بزنس کے لیے ایک نئے پروڈکٹ چیف کو تعینات کیا ہے جو 737 میکس کی جگہ نئے طیارے کی تیاری کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :