نیپال ، 2 سالہ بچی آریاتارا شاکیہ ملک کی نئی زندہ دیوی کمار کے طور پر منتخب

آریاتارا شاکیہ کو خاندان والوں نے کٹھمنڈو کی گلیوں میں جلوس کی صورت میں مندر تک پہنچایا

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:59

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)نیپال میں 2 سالہ بچی آریاتارا شاکیہ کو ملک کی نئی زندہ دیوی کمار کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس ضمن میں تقریب نیپال کے سب سے طویل اور اہم ہندو تہوار دشین کے دوران منعقد ہوئی۔ بچی کو ان کے گھر سے لے کر کٹھمنڈو کے ایک مندر تک خاندان کے افراد نے عقیدت کے ساتھ پہنچایا، جہاں وہ آئندہ کئی سال تک قیام کریں گی۔

(جاری ہے)

کمار، جسے کنواری دیوی بھی کہا جاتا ہے، وہ بچی ہوتی ہے جسے ہندو اور بدھ دونوں مذاہب کے ماننے والے دیوی کے طور پر پوجتے ہیں۔آریاتارا شاکیہ کو خاندان، دوستوں اور عقیدت مندوں نے کٹھمنڈو کی گلیوں میں جلوس کی صورت میں مندر تک پہنچایا۔جمعرات کو نئی کمار صدر سمیت دیگر عقیدت مندوں کو دعائیں دیں گی۔سابقہ کمار ترشنا شاکیہ جو اب 11 سال کی ہو چکی ہیں، مندر کے پچھلے دروازے سے پالکی میں روانہ ہوئیں۔ کمار کی زندگی محدود ہوتی ہے۔