دبئی میں گیارہواں ورلڈ گرین اکانومی سمٹ شروع، عالمی ماہرین اوررہنمائوں کی شرکت

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:59

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں گیارہواں ورلڈ گرین اکانومی سمٹ (ڈبلیو جی ای ایس)دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سال کے اجلاس کا موضوعجدت برائے اثر: سبز معیشت کے مستقبل کی رفتار تیز کرنا ہے، جو دبئی کے اس عالمی کردار کو اجاگر کرتا ہے جس کے تحت وہ ماحولیاتی اقدامات اور کم کاربن معیشت کی جانب منتقلی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :