افغانستان میں انٹرنیٹ سروس میں خلل فائبر کی تبدیلی کے باعث ہے، ترجمان عبوری حکومت

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:56

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک میں انٹرنیٹ بندش سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس میں حالیہ خلل تکنیکی وجوہات کی بنا پر ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق انہوں نے افغان حکومت کے سرکاری اردو ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں وضاحت کی کہ ملک بھر میں پرانی انٹرنیٹ فائبر لائنیں خراب ہو چکی ہیں جنہیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔