کمشنر کراچی سید حسن نقو ی کی زیر صدارت اجلاس منعقد

بی آرٹی ریڈ لائن منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر کراچی کو بریفنگ

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) بی آر ٹی ریڈ لائن بس منصوبہ کوبر وقت مکمل کرنے کی راہ میں حایل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہے۔ منگل کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں منصوبہ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ماڈل کالونی سے ملیر کینٹ صفورا چورنگی،یونیورسٹی روڈتا نمائش چورنگی تک بی آرٹی ریڈ لائن منصوبہ پر کام تیزی سے جارہی ہے منصوبہ کو مقررہ وقت جون 2026 میں مکمل کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیف ایگزیکٹیو آفسیر ٹرانس کراچی فواد غفار چیف آپریٹنگ افسرواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسداللہ خان دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کے الیکٹرک کے نمائندے اور یوٹیلٹی اداروں اور متعلقہ شہری اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی اجلاس نے یونیورسٹی روڈ پر بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک کی صورتحال کا تفصیلی جایز ہ لیا فیصلہ کیاگیا کہ یونیورسٹی روڈ پر بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک کی مرمت کا کام فوری شروع کیا جاے گا۔

(جاری ہے)

سی ای او ٹرانس کراچی نے اجلاس کویقین دلایا کہ یونیورسٹی روڈ پر بارشوں کے بعد پڑنے والے گڑھوں کی مرمت کا کام ایک ہفتہ میں مکمل کرلیا جاے گا۔ کمشنر نے کہا یونیورسٹی روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے اور ٹریفک کی روانی متا ثر ہورہی ہے یونیورسٹی روڈ کی بہتری کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں اور زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جاے۔۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مسجد بیت المکرم کے مقام پر برساتی نالہ کے سیوریج لائن کے لئے استعمال کرنے کے مسئلہ سمیت دیگر مقامات پر متباد ل راستہ پر جو مسائل تھے وہ حل کرلئے گئے ہیں۔