موسم سرما کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کےلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:04

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) مٹر،گاجر، مولی، شلجم، پالک،سلاد، بند گوبھی اور پھول گوبھی سمیت موسم سرما کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کےلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں یا محکمہ زراعت کے عملہ سے مشاورت کریں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو کسانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور متوازن غذاکے حصول کےلئے سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت دیگر فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ منافع بخش ہے اور سبزیاں کم رقبہ سے زیادہ پیداوار دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سبزیاں کاشت کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے بتائے گئے طریقہ کار پر عمل کریں یا محکمہ زراعت کے عملہ سے مشاورت کریں۔

متعلقہ عنوان :