فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور جاز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:36

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور جاز کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت یہ ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی فیصل آباد چیمبر کے ممبران، سیکرٹریٹ سٹاف اور اُن کے اہل خانہ کو مختلف پیکجز رعایتی نرخوں پر مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے اس معاہدے پر دستخط کئے اور کہا کہ چیمبر نے ملک کے سرکردہ اداروں کے ساتھے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چیمبر کے ممبران کو مختلف قسم کی سروسز اور سہولیات رعایتی نرخوں پر مہیا کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بزنس کمیونٹی پر زو ر دیا ہے کہ وہ چیمبر کے ممبر بنیں تاکہ وہ بھی ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمبر کے ممبران جو سالانہ فیس ادا کرتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ مالی فوائد اِن مفاہمتی یادداشتوں کے ذریعے اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :