ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 730.4ارب روپے حاصل ہوئے،ایس بی پی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 17:08

ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 730.4ارب روپے حاصل ہوئے،ایس بی پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 730.4ارب روپے حاصل کرلئے ۔ایس بی پی کے مطابق ٹریژری بلوں کی فروخت سے 750ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقررکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ایک ماہ مدت کے ٹریژری بلوں کی فروخت سے 318.4ارب روپے، تین ماہ 56.2ارب روپے، چھ ماہ 112.4ارب روپے اورایک سالہ مدت کے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 243.4ارب روپے حاصل کئے گئے۔ان بلوں پرمنافع کی شرح میں مجموعی طورپر19سے 40بیسس پوائنٹس تک اضافہ ہواہے۔