پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس 1249.14پوائنٹ اضافے کے بعد 166889.47پوائنٹس تک پہنچ گیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 17:05

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس 1249.14پوائنٹ اضافے کے بعد 166889.47پوائنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 1249.14پوائنٹ اضافے کے بعد 166889.47پوائنٹس تک پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبارکے آغازپرتیزی کارحجان رہا اورسوا ایک بجے تک 100انڈیکس نے 166889.47 پوائنٹس کی سطح کوعبور کرگیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں 1013ملین سے زیادہ حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 40.29ارب روپے تھی۔بینک آف پنجاب، ورلڈ کال ٹیلی کام اورحیسکول کے سب سے زیادہ حصص کی خریدوفروخت ہوئی ۔ کے ای 30انڈیکس 400.53پوائنٹ اضافے کے بعد51437.19 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 677.65پوائنٹ بڑھ کر 247225.06 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 8.36ارب روپے کے سودے طے پائے۔