روات ، دوہرے قتل کے ملزم کوتحویل میں لے لیاگیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 21:21

لپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)روات میں دوہرے قتل کے ملزم کوتحویل میں لے لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق روات میں دوہرے قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا،سی پی او نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی اورملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، قتل کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں،ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :