فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی، صوبہ سیبو میں ایمرجنسی نافذ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 08:50

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) فلپائن کے وسطی صوبے سیبو میں منگل کی شب آنے والے 6.9 شدت کے طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 72 ہو گئی ہے، جبکہ 294 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق فلپائنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی( این ڈی آر آر ایم سی )نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 59 منٹ پر آیا، جس نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔مزید کہاگیا کہ اس زلزلے سے تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار افراد متاثر، 87 عمارتیں اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں ۔ حکومتِ سیبو نے صوبے میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :