سعودی عرب،گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی بینک کے ذریعے ادائیگی کے چوتھے مرحلے کا آغاز

جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) سعودی عرب کی وزارت محنت و افرادی قوت نے گھریلو ملازمین کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادائیگی کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیاہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ چوتھا مرحلہ ان آجروں کے لئے ہے جن کے گھریلو ملازمین کی تعداد دو یا اس سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نے گھریلو کارکنوں کی ماہانہ تنخواہوں کو بینک کے ذریعے ارسال کرنے کے عمل کو مختلف مراحل میں نافذ کیا تھا تاکہ انفرادی آجروں کو سہولت مل سکے۔

مساند پورٹل کے ذریعے دوسرے مرحلے میں وہ آجر شامل تھے جن کے گھریلو ملازمین کی تعداد 4 تھی۔ پہلے مرحلے کا آغاز جولائی 2024 سے کیا گیا تھا جس کے تحت نئے آنے والے کارکنوں کی ماہانہ اجرت بینکوں کے ذریعے ادا کرنا ضروری تھا جس کے بغیر ویزا جاری نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :