نوشہرہ ورکاں ,پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے 4 کلو 720 گرام منشیات برآمد کر لی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:10

تقریب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) مقامی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر نوید حسین نے کارروائی کے دوران فریاد احمد نامی ملزم کو دھر لیا جس کے قبضہ سے 1480 گرام چرس ملی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سب انسپکٹر طاہر سجاد نے ایک اور کارروائی میں جاوید اقبال کو گرفتار کیا، ملزم سے 3 کلو 240 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایچ او انسپکٹر ضیافت علی باٹھ کا کہنا ہے کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے آپریشن پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک یہ مہم رکے گی نہیں۔\378

متعلقہ عنوان :