ایس ڈی ای او پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ ، چیمبر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات

جمعرات 2 اکتوبر 2025 17:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ایس ڈی ای او پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سیالکوٹ محمد افضل سکھیرا نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا اور چیمبر کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صنعت و تجارت کے فروغ، کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد افضل سکھیرا نے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی صنعتکاروں اور تاجروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنایا جا سکے۔ انہوں نے سیالکوٹ چیمبر کی جانب سے صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔چیمبر عہدیداروں جن میں صدر سیالکوٹ چیمبر اکرام الحق اور نائب صدر عمر خالد شامل تھے ،نے اتھارٹی کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی و سرکاری اداروں کے باہمی تعاون سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :