پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 12:35

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بازارِ حصص کے 100 انڈیکس کاروبار ی ہفتے میں 6733 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 990 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7929 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 988 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 58 پوائنٹس رہی۔اسٹاک ایکسچینج کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 364 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 7.42 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 618 ارب روپے سے بڑھ کر 19 ہزار 660 ارب روپے ہوگئی ہے۔