کھاریاں،پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کریک ڈائون

جمعرات 2 اکتوبر 2025 15:06

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈائون جاری 2کلو سے زائد چرس، 10 لیٹر شراب اوراسلحہ ناجائز برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی اورانا عمر فاروق کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی SI محمد اسلم ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ عثمان صغیر 2۔ احسن علی 3۔ فیصل اقبال 4۔ محمد عمیر شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1260 گرام چرس، رائفل کلاشنکوف، برین گن 8MM اور پسٹل 30بور برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک SI عرفان احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ناصر جاوید کو گرفتار کر کے 1120 گرام چرس برآمد کر لی۔جبکہ انسپکٹر حسن زبیر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش صابر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :