امریکا یوکرین کو روس پرگہرائی تک حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنیکا فیصلہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 15:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)امریکی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو روس کے اندر گہرائی تک حملے کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے نیٹو اتحادی ممالک سے بھی کہا ہے کہ وہ یوکرین کو اسی نوعیت کی انٹیلی جنس اور فوجی معاونت فراہم کریں، تاکہ روس کے اندر زیادہ موثر حملے ممکن ہو سکیں۔ذرائع کے مطابق امریکا اس بات پر بھی غور کر رہا ہے کہ یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل اور باراکوڈا قسم کے جدید گولہ بارود فراہم کیا جائے، تاہم اس فیصلے پر حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :