راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 18:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3ملزمان گرفتارکرلئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی3ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،زیرحراست ملزمان کے خلاف کارروائیاں تھانہ ریس کورس،گوجرخان اور دھمیال کے علاقوں میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :