رحیم یارخان،نوجوان تاجرکااغواء، دکانداروں کا شٹرڈاؤن ہڑتال و احتجاج،مغوی کی فوری بازیابی کامطالبہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:40

-رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء)نوجوان تاجرکااغواء،دکانداروں کا شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج،مغوی کی فوری بازیابی کامطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز دن دیہاڑے نواحی علاقہ چوک چدھڑسے کچہ کے نامعلوم اغوائ کاروں نے دکان پرموجود 18سالہ نوجوان تاجروقارعظیم سومروکوتاوان کی غرض سے اغوائ کرلیاتھا اور باآسانی فرارہوگئے تھے جس کے اغوائ کامقدمہ پولیس تھانہ احمدپورلمہ نے نامعلوم اغوائ کاروں کے خلاف اندراج کیا تھا گزشتہ روز مغوی کے والد کی قیادت میں مقامی تاجروں نے علاقہ میں مکمل شٹرڈآن کرکے شدیداحتجاج کیااور مطالبہ کیا کہ مغوی نوجوان تاجر وقارعظیم کوفوری طورپر بازیاب کیاجائے تاجروں کے احتجاج شٹرڈآن ہڑتال پر ایس ایچ او تھانہ احمدپورلمہ جاوید خان گوپانگ نے موقع پرپہنچ کراحتجاج کرنے والے تاجروں کویقین دہانی کروائی کہ مغوی تاجروقارعظیم کوجلدبازیاب کرلیاجائے گا واضح رہے کہ48گھنٹے سے زائد کاوقت گزرجانے کے باوجود پولیس مغوی تاجر کوبازیاب کرنے میں ناکام رہی ہی

متعلقہ عنوان :