جواء ایپ کی تشہیر کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) سیشن کورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، جس میںوکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔این سی سی ائی اے کے وکیل نے بھی اپنے دلائل پیش کیے جس کے بعد عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔این سی سی ائی اے نے ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزامات پر مقدمہ درج کر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :