سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے،ایک زیر حراست ملزم ہلاک

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) شفیق آباد اور گجر پورہ میں سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک زیر حراست ملزم ہلاک، دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں موٹروے کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی اہلکاروں نے ناکے پر موٹرسائیکل سوارملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی،کراس فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری طرف شفیق آباد میں پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم زخمی ہوگیا، ملزم علی اکبر کو ریکوری کے لئے گاشالہ لے جایا گیا، ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی ،کراس فائرنگ میں علی اکبر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔