ہری پور،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا مختلف مراکز صحت کا تفصیلی دورہ،کارکردگی اور سہولیات کا جائزہ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہری پور نے مختلف مراکز صحت کا تفصیلی دورہ کر کے کارکردگی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او ) ہری پور ڈاکٹر محسن رضا ترابی نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن محمد طارق کے ہمراہ مختلف مراکز صحت کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے میں بنیادی مراکز صحت پنیاں،کوکلیاں،ٹائپ ڈی ہسپتال ڈنگی اور رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ نجیب اللہ شامل تھے،دورے کا مقصد ضلع بھر میں صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لینا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا معائنہ کرنا تھا۔

ڈاکٹر محسن رضا ترابی نے دورے کے دوران مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،عملے سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کی دستیابی،صفائی،مریضوں کی رجسٹریشن،ریکارڈ کی درستگی اور ویکسینیشن کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی۔

متعلقہ عنوان :