پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، زخمیوں سمیت 3مبینہ ڈاکو گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) مومن آباد کے علاقے جنت البقی قبرستان کے قریب مومن آبادپولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل،2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامل ، علی داد (زخمی) اور شاہ زیب شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :