کیماڑی پولیس کی کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز،منشیات فروشی،گٹکا ماواسپلائرز ودیگر جرائم میں ملوث 9مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک پستول، 68گرام آئس، 42گلو چھالیہ اور 67کلوگٹکا ماوا برآمدکرلیاہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے ملزمان کو تھانہ موچکو، سعید آباد، مدینہ کالونی اور پاک کالونی کے علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :