Live Updates

آسٹریا میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح معمولی کمی سے 4 فیصد پر آ گئی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:30

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)آسٹریا میں ستمبر کے دوران مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے بعد 4 فیصد پر آ گئی جو اگست میں 4.1 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اعداد و شمار اسٹیٹسٹکس آسٹریا نے جاری کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافہ زیادہ تر توانائی کی قیمتوں میں 7.9 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 4.7 فیصد اضافے کے باعث ہوا، کھانے پینے کی اشیا، تمباکو اور الکوحل کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ رہیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :