بھکر،قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں 03 مجرمان کو 25 ۔25 سال قید با مشقت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا گیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل سیشن جج دریا خان نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں 03 مجرمان کو 25 ۔25 سال قید با مشقت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی لیگل ذکاء اللہ جسرا کی سپرویژن میں تھانہ صدر دریا خان،انسپکٹر غلام شبیر عباسی کی بہترین تفتیش سے قتل کے ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ملزمان نے مقتول اشفاق عرف عالمشیر کو قتل اور عنصر کو ناحق زخمی کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی اوبھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہاکہ معصوم شہریوں کی جان لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :