ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 9 کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سید ذیشان حیدر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو 182 گرام چرس برآمد کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شہریار خان نے ہمراہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے تورات کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 495 گرام ہیروئن برآمد کی ۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نوازخان نے ہمراہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے افتخار کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 3 کلو 690 گرام چرس برآمد کی ۔ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ اعجاز حیدر نے ہمراہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے عامر شاہ کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے 3کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی۔