ڈاکٹر عزیر الحسن ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن سرگودھایونیورسٹی تعینات

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر قیصر عباس نے ڈاکٹر عزیر الحسن کو انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عزیز الحسن انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے سینئر استاد ہیں اور اس سے قبل وہ بطور چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز الحسن تدریسی و انتظامی شعبے میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سرگودھا یونیورسٹی کے تمام ڈینز، پروفیسرز اور سٹاف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر عزیر الحسن نے بطور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :